20 ستمبر 2012 - 20:30

گستاخانہ فلم کے خلاف پشاور کے مختلف علاقوں میں دن بھر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جن میں مظاہرین نے نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس کے لاٹھی چارج اور دو طرفہ فائرنگ سے ایک نجی ٹی وی چینل کے کارکن سمیت 7 افراد جاں بحق اور50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔

ابنا:  پاکستان بھر کی طرح پشاور میں بھی جمعہ کی صبح کا آغاز مظاہروں سے ہوا، جن میں حصہ لینے والوں نے نجی املاک کو نشانہ پہنچایا۔ جی ٹی روڈ، جمرود روڈ، پشاور چھاوٴنی اور کئی دوسرے علاقے دن بھر میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے، مظاہرین اور پولیس میں آنکھ مچولی کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے۔ جی ٹی روڈ پر مظاہرین نے 3 سینما گھروں کو نذر آتش کیا، جبکہ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی عمارت بھی مظاہرین کے ہاتھوں نہ بچ سکی، سیکڑوں دکانوں اور نجی املاک کو بے دریغ نقصان پہنچایا گیا۔ مظاہرین نے غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ، نجی موبائل کمپنی کے دفتر اور پارک کو بھی نذر آتش کردیا۔ اسی طرح جمرود روڈ بھی عمارتی اور گاڑیوں کے شیشوں سے آتی نظر آئی۔ پولیس کو مختلف مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی، چند ایک مظاہرین براہ راست فائرنگ کرتے بھی نظر آئے۔ بعض مقامات پر پولیس اہلکاروں کو بھی مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، پشاور کے مختلف اسپتالوں میں مجموعی طور پر 50سے زیادہ زخمیوں کو لایا گیا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110